اہم ترین

بھارت، ٹرک کی سکول بس کو ٹکر، 4 بچے ہلاک، 35 زخمی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں...

سربیا، سکول میں فائرنگ، 2 افراد زخمی، طالب علم گرفتار

بلغراد (ایجوکیشن رپورٹر) وسطی سربیا کے ایک سکول میں...

بارانی یونیورسٹی میں فلاور ایکسپو اور آرٹ نمائش کا افتتاح

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر...

جامعہ کراچی نے اکیڈمک کیلنڈر جاری کر دیا، نتائج کے اجرا کی مدت متعین

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی...

نئی دہلی, 5 منزلہ ہاسٹل کی عمارت منہدم، 5 ہلاک، 9 کو نکال لیا گیا,40 سے زائد کے دبے ہونے کا خدشہ

(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی
دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس کے قریب ستیہ نکیتن علاقے میں لڑکوں کے ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلا ک جبکہ 9 افراد کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق  نکالے جانے والوں میں سے 5 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ جبکہ عینی شاہدین کے مطابق ملبے تلے 40 سے زائد طلبہ کے موجود ہونے کا خدشہ ہے

امدادی کارروائیاں اور طبی امداد
ساؤتھ ویسٹ ایڈیشنل ڈی سی پی-1 ابھیمنیو پوسوال کے مطابق ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملبے میں شدید گرد و غبار کے باعث اندر پھنسے افراد کو آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا تھا، جس کے پیش نظر فوری طور پر موقع پر آکسیجن سلنڈر فراہم کیے گئے۔  زخمیوں کو جے پرکاش نارائن اپیکس ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالا۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور لوک نائک ٹراما کیئر سینٹر پہنچ کر زیر علاج زخمیوں کی عیادت  بھی کی ہے۔

حادثے کی وجوہات اور عینی شاہدین کے بیانات
حادثہ اتوار کی دوپہر تقریباً 1:30 بجے پیش آیا۔
بیسمنٹ میں تعمیراتی کام: ذرائع کے مطابق 50 سال سے زائد پرانی ’ہاسٹل ڈیز‘ نامی عمارت کے بیسمنٹ میں تعمیراتی کام جاری تھا، جس کے دوران اچانک پوری عمارت منہدم ہو گئی۔

مقامی افراد کی اطلاع: مقامی رہائشیوں نے دوپہر 1:33 بجے فائر بریگیڈ اور ساؤتھ کیمپس پولیس اسٹیشن کو حادثے کی اطلاع دی۔

عینی شاہدین: حادثے میں بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ عمارت میں اچانک زوردار جھٹکا محسوس ہوا اور اس سے پہلے کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا، پوری عمارت زمین بوس ہو گئی۔