اہم ترین

بھارت، ٹرک کی سکول بس کو ٹکر، 4 بچے ہلاک، 35 زخمی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں...

سربیا، سکول میں فائرنگ، 2 افراد زخمی، طالب علم گرفتار

بلغراد (ایجوکیشن رپورٹر) وسطی سربیا کے ایک سکول میں...

بارانی یونیورسٹی میں فلاور ایکسپو اور آرٹ نمائش کا افتتاح

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر...

جامعہ کراچی نے اکیڈمک کیلنڈر جاری کر دیا، نتائج کے اجرا کی مدت متعین

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی...

سربیا، سکول میں فائرنگ، 2 افراد زخمی، طالب علم گرفتار

بلغراد (ایجوکیشن رپورٹر) وسطی سربیا کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ فائرنگ کرنے کے شبے میں 14 سالہ طالب علم کو

گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سربیا کی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے شہر کراگوئیواتس کے سکول میں مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا، جبکہ زخمی ہونے والوں میں

سے ایک کو گولی لگی اور دوسرا شخص شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوا۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سکول کا ایک صفائی کا ملازم اور عملے کا ایک دوسرا رکن شامل ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور

امدادی طبی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اسکول کے اطراف حفاظتی حصار قائم کر کے آمدورفت محدود کر دی گئی، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔