اہم ترین

اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ

    اسلام آباد،  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...

کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ”رائز اینڈ شائن ڈے“ کا انعقاد

گلگت (یونیورسٹی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹنگ...

وزیر اعلی کے حلقہ میں مزید6 سکول آف ایمیننس اور 2 دانش سکول قائم کرنے کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے حلقے میں واقع نشتر پارک سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سہولیات، جدید انفراسٹرکچر اور سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے میں تعلیمی انقلاب کے لیے مزید 2 دانش سکول قائم کرنے کا بڑا اعلان کیا۔
دورے کی اہم تفصیلات و صوبائی وزیر کی گفتگو

عوامی وسائل کا درست استعمال رانا سکندر حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے ٹیکس کا پیسہ انتہائی دانشمندی سے معیاری تعلیم کی فراہمی اور سکولوں کی بہتری پر خرچ کر رہی ہے۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ربیع الاول کی مناسبت سے قومی خطاطی نمائش “درِ عشقِ محمد ﷺ” کا انعقاد

سرکاری سکولوں کا برتر معیار انہوں نے دعویٰ کیا کہ سکول آف ایمیننس کا معیار اور لیبارٹریز اتنی جدید ہیں کہ کوئی نجی ادارہ بھی ان کی برابری نہیں کر سکتا، جبکہ اب پرائیویٹ سکول بھی اس ماڈل کو فالو کرنے پر مجبور ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر کو چیلنج امیر جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کھلم کھلا چیلنج دیا کہ وہ اس معیار اور سطح کا کوئی ایک پراجیکٹ بنا کر دکھائیں۔

بچوں کا بنیادی حق صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ معیاری تعلیم اور جدید سہولیات کی فراہمی ہر بچے کا بنیادی حق ہے، جسے حکومت ہر صورت ممکن بنا رہی ہے۔