اہم ترین

پیما کے 4300 لائسنسی سکول دو ماہ کے معاوضوں سے محروم، 20 ہزار اساتذہ اور 6 لاکھ طلباء شدید متاثر

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ذیلی...

اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ

    اسلام آباد،  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...

بلوچستان بورڈ کا اجلاس ,تعلیمی دستاویزات اور نمبروں میں مبینہ ردوبدل کی انکوائریوں کا جائزہ

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری...

کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

وزیر تعلیم نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا

سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے تعلیمی اداروں چھٹی کے وائرل نوٹیفیکیشن کی حقیقت بتادی۔

کراچی ( نیوز رپورٹر)تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے سات فروری 2026 کو حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر بند رہیں گے۔

وائرل نوٹیفیکیشن سندھ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے نام سے جاری کی گئی، جس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایجوکیشن اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اس میں جامشورو سمیت سندھ کے تمام سرکاری، نجی، نیم سرکاری اور خود مختار تعلیمی اداروں پر اس کا اطلاق ہوگا، نوٹیفیکیشن میں حوالہ نمبر اور دستخط بھی شامل تھے، جس کی وجہ سے صارفین نے اسے مستند سمجھا۔

تاہم سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس نوٹیفیکیشن کی تردید کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر جس نام سے یہ نوٹیفیکیشن شیئر کی جا رہی ہے وہ جعلی اور گمراہ کن ہے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی طرف سے 7 فروری کو اسکول بند کرنے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے عوام، والدین اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ معلومات کو شیئر نہ کریں اور اسکول کے شیڈول یا سرکاری تعطیلات کی درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں