اہم ترین

پیما کے 4300 لائسنسی سکول دو ماہ کے معاوضوں سے محروم، 20 ہزار اساتذہ اور 6 لاکھ طلباء شدید متاثر

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ذیلی...

اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ

    اسلام آباد،  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...

بلوچستان بورڈ کا اجلاس ,تعلیمی دستاویزات اور نمبروں میں مبینہ ردوبدل کی انکوائریوں کا جائزہ

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری...

کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

وزیر سندھ کی ملاقات پرائیویٹ سکول مالکان نے ہٹرتال ختم کر دی

  • وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر نجی سکولز ایسوسی ایشن نے 9 جنوری کی اعلان کردہ ہڑتال کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کردیا۔

ملاقات کے موقع پر چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری سکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز محمد افضال، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح اور دیگر افسران موجود تھے۔

وفد نے سندھ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کی فری شپ ڈیٹا کی تصدیق کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا، اینٹی کرپشن کے ذریعے تصدیق کے عمل پر گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے بہت سے خدشات اور تحفظات ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ گرینڈ الائینس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے وفد کے خدشات کا احترام ہے، ڈیٹا ویریفکیشن کا میکنزم کا طریقہ طے نہ ہونے کی وجہ نجی سکول انتظامیہ کو مسائل درپیش آئے۔

ملاقات میں اینٹی کرپشن کی تصدیق کے مربوط طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا سکولز اور والدین کے تمام خدشات کا مکمل خیال رکھا جائے گا تا کہ سکول منتظمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو، سید سردار علی شاہ نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے سندھ کی تعلیم میں مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔

اُنہوں نے وفد کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کے ذریعے ڈیٹا کی تصدیق کے تمام معاملات حل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب گرینڈ الائنس آف پرائویٹ سکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے رہنماؤں نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی یقین دہانی اور چئیرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار علی شاہ سے اتفاق کرتے ہوئے احتجاج کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔