اہم ترین

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

پی این سی اے کا طلبہ کے لیے قائد اعظم کے پورٹریٹ مقابلے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی...

پانی کا تحفظ مقدس اور اجتماعی ذمہ داری ہے، پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں "ٹریننگ آف ٹرینرز” سیشن، فیکلٹی و طلبہ کی شرکت

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کلسٹر کے اشتراک سے پانی کے موضوع پر "ٹریننگ آف ٹرینرز” کے عنوان سے ایک اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد فیکلٹی ممبران اور رضاکار طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ نے زور دیا کہ پانی کا تحفظ ایک مقدس فریضہ اور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، جس کے لیے ہم سب کو انفرادی اور سماجی سطح پر سنجیدگی اور شعور کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پانی کی اہمیت کو سمجھنا ناگزیر ہے۔

اس موقع پر ٹرینر ڈاکٹر سیف اللہ نے شرکاء کو عالمی سطح پر میٹھے پانی کے تیزی سے کم ہوتے ہوئے ذخائر کی خطرناک صورتحال سے آگاہ کیا اور جدید طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ تربیتی سیشن میں ڈاکٹر مقرب، ڈاکٹر نذر فرید، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر امجد سمیت دیگر ماہرین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایسی تربیت سے تعلیمی اداروں میں پانی کے بہتر استعمال کی مہم کو فروغ ملے گا۔