اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارشز

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

پشاور یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈرز کے لیے بی ایس 5 سمسٹر اور بی ایڈ کے داخلے جاری

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)

پشاور یونیورسٹی میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADA / ADS) مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے لیے بی ایس (BS) کے 5th سمسٹر میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بی ایس، بی ایڈ (1.5 سالہ) اور دیگر مختلف شعبہ جات میں داخلے کھلے ہیں جبکہ بی ایس ہوم اکنامکس کے رواں سال چھ ڈسپلنز میں داخلے دیے گئے ہیں۔

داخلوں سے متعلق اہم تفصیلات:

  • بی ایس 5th سمسٹر: دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری مکمل کرنے والے طلباء و طالبات بی ایس کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔

  • بی ایڈ و دیگر پروگرامز: 1.5 سالہ بی ایڈ ڈگری اور بی ایس کے دیگر پروگرامز میں داخلے کا عمل جاری ہے۔

  • ہوم اکنامکس: بی ایس ہوم اکنامکس کے امسال 6 مختلف ڈسپلنز میں داخلے دیے گئے ہیں۔

  • انٹرمیڈیٹ کے بعد داخلے: ایف اے (FA) اور ایف ایس سی (FSc) سالِ اول کا نتیجہ آنے کے بعد انٹرمیڈیٹ بنیاد پر داخلے شروع کیے جائیں گے