اہم ترین

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

پی این سی اے کا طلبہ کے لیے قائد اعظم کے پورٹریٹ مقابلے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی...

پنجاب اورسندھ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان،

سندھ میں یکم جون جبکہ پنجاب میں 22 مئی سے اسکول بند رہیں گے

کراچی/لاہور( ایجو کیشن رپورٹر) ملک کے دو بڑے صوبوں، سندھ اور پنجاب میں شدید گرمی کے پیشِ نظر اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کا فیصلہ: محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں موسمِ گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کا اعلان: دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے بھی اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، تاہم پنجاب میں چھٹیوں کا دورانیہ سندھ کے مقابلے میں طویل رکھا گیا ہے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق

  • پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوں گی۔
  • تعطیلات کا یہ سلسلہ تقریباً 3 ماہ پر محیط ہوگا اور اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

وجوہات: تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی تپش اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ والدین اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں کے دوران بچوں کی صحت اور تعلیمی سرگرمیوں کا خاص خیال رکھیں۔