Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeداخلےپنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے داخلوں کے شیڈول...

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے تعلیمی سیشن 2026-2028 کے لیے نویں جماعت (کلاس نہم) کے ریگولر طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ شیڈول کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے لیے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا تعین کر لیا گیا ہے۔ طلبہ اور تعلیمی ادارے درج ذیل شیڈول کے مطابق اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے:

داخلہ شیڈول کی تفصیلات:

بغیر لیٹ فیس کے داخلہ: 25 اپریل 2026 سے 8 جون 2026 تک۔

لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ: 9 جون 2026 سے 22 جون 2026 تک (800 روپے فی طالب علم اضافی فیس ادا کرنی ہوگی)۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ شیڈول تعلیمی اداروں میں داخلے، آن لائن ڈیٹا انٹری اور اصل کمپیوٹرائزڈ فیس چالان کے ساتھ انرولمنٹ ریٹرن کی ہارڈ کاپی جمع کروانے کے لیے حتمی ہے۔

سیکرٹری پی بی سی سی (PBCC) رضوان نذیر کی جانب سے جاری کردہ اس مراسلے کی کاپیاں تمام متعلقہ حکام بشمول سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔