اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارشز

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف اسامیوں کیلئے امتحان کے نتائج جاری کر دیے

ملتان (خصوصی رپورٹر)

پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے مختلف سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق پنجاب سروس ٹربیونل میں اسسٹنٹ لائبریرین کی ایک اسامی پر محمد ذوالقرنین کامیاب قرار پائے ہیں۔ دوسری جانب، پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ویٹرنری آفیسرز کی 64 اسامیوں کے لیے 63 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ اقلیتی کوٹے کے لیے مخصوص ایک اسامی پر موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث نشست خالی رہ گئی۔ کامیاب امیدواروں میں بابر اشرف، محمد طیب، عثمان ناصر اور عامر سہیل سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید برآں، پی پی ایس سی کی جانب سے پی اینڈ ڈی بورڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامیوں کے لیے پہلی نظرثانی شدہ میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جبکہ رنگ روڈ اتھارٹی میں انفورسمنٹ انسپکٹر کی اسامیوں کی پہلی ریوائزڈ میرٹ لسٹ بھی جاری ہو چکی ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں کی تعنیاتی کے لیے سفارشات جلد حکومتِ پنجاب کو ارسال کر دی جائیں گی۔