Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeایجوکیشن منسٹرزپنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل، 31 مارچ...

پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل، 31 مارچ تک بند رہیں گے

پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل، 31 مارچ تک بندش کا اعلان

معاشی بحران کے باعث فیصلہ؛ بورڈ امتحانات اور گریڈ 8 کے پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے، رانا سکندر حیات

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ملک میں جاری معاشی بحران کے پیشِ نظر صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو آن لائن موڈ پر منتقل کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے جسمانی طور پر بند رہیں گے تاہم تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں ہوگا اور کلاسز آن لائن لی جا سکیں گی۔

تعطیلات کا شیڈول

وزیر تعلیم کے مطابق:

  • صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔
  • اس دوران تمام تدریسی عمل صرف آن لائن ذرائع سے ہی جاری رہے گا۔

امتحانات پر اثرات

رانا سکندر حیات نے امتحانات کے حوالے سے طلبہ اور والدین کے خدشات کو دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ:

  • آٹھویں جماعت کے امتحانات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ اپنے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
  • اسکول بیسڈ اسسمنٹ (SBA): اسکولوں میں ہونے والی اسسمنٹ کا عمل بھی اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوگا اور معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
  • بورڈ امتحانات: تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات بھی اپنے مقررہ وقت اور شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے
rana sikandar hayat,s post on facebook
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں سے متعلق نوٹیفکیشن کا عکس
محکمہ ہاءر ایجو کیشن پنجاب کی جانب سے آن لاءن کلاسز کے حوالے سےجاری ہونے والا نوٹیفکیشن