اہم ترین

سندھ کے 750 سکولوں کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری

  کراچی (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر...

ڈپٹی کمشنر لاہورکامریم نواز سکول فار اسپیشل چلڈرن کادورہ

لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے بلدیاتی...

گورنر کے پی کے کا جامعات میں غیر ضروری بھرتیاں بند کرنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے...

پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں محفلِ میلادؐ کا انعقاد

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و تحقیق  کے زیرِ اہتمام ایک بابرکت محفلِ میلاد مصطفیٰؐ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری اور چیئرپرسن شعبہ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر عابدہ نسرین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ محفل کے دوران ثنا خواں طلبہ نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں نعتِ رسولِ مقبولؐ کے ذریعے عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے۔

Mehfil e naat in Institute of Education and Research (IER)

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈائریکٹر IER پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ آپؐ کی سیرتِ طیبہ تمام انسانیت کے لیے ہدایت کا بہترین سرچشمہ ہے اور نبی کریمؐ کی اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے۔ تقریب کے دوران نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید بھی کہا گیا۔

محفل کے اختتام پر امتِ مسلمہ کے اتحاد، ملکی سلامتی، ترقی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی رقت انگیز دعا کی گئی۔