اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارشز

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

کالج لائبریریز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، معیاری کتب طلبہ کے علمی و تحقیقی معیار کو بہتر بناتی ہیں،راحیلہ درانی

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی جانب سے کوئٹہ کے 21 میل اور فی میل کالجز کی لائبریریوں کے لیے جدید اور معیاری کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں منعقد ہوئی، جہاں پہلے مرحلے میں گرلز کالجز کی پرنسپلز میں کتب تقسیم کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکالرشپس، بسوں اور لیپ ٹاپس کی فراہمی کے بعد اب کالجز کی لائبریریوں کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اور کتابوں کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ معیاری کتابیں طلبہ کے علمی، تحقیقی اور فکری معیار کو بلند کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، اور حکومت تعلیمی اداروں میں مطالعے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔

تقریب میں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر حسین بلوچ، سبجیکٹ سپیشلسٹ سعدیہ فاروقی، پرنسپل صباحت عظمت، اور جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز سعیدہ نیاز سمیت مختلف کالجز کے پرنسپلز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔