اہم ترین

پیما کے 4300 لائسنسی سکول دو ماہ کے معاوضوں سے محروم، 20 ہزار اساتذہ اور 6 لاکھ طلباء شدید متاثر

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ذیلی...

اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ

    اسلام آباد،  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...

بلوچستان بورڈ کا اجلاس ,تعلیمی دستاویزات اور نمبروں میں مبینہ ردوبدل کی انکوائریوں کا جائزہ

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری...

کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

کامسیٹس سلیکشن بورڈ اجلاس، 106 تقرریوں کی سفارش، 75 ملازمین کی ترقی منظور

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) کامسیٹس یونیورسٹی کے 41 ویں خصوصی سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی بھر سے جونیئر فیکلٹی ممبران اور نان فیکلٹی ملازمین کی تقرری، ترقی اور کنفرمیشن سے متعلق 269 کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران بورڈ نے مختلف اشتہار شدہ اسامیوں پر 106 نئی تقرریوں کی سفارش کی، جبکہ 75 نان فیکلٹی ملازمین کی ترقی کی منظوری دی۔ علاوہ ازیں، 19 ٹی ٹی ایس (TTS) فیکلٹی ممبران کی کنفرمیشن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ریکٹور سی یو آئی اور سلیکشن بورڈ کے کنوینر، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر (تمغہ امتیاز) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں پے در پے دو سلیکشن بورڈز کا انعقاد اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے ملازمین کی بروقت اور میرٹ پر مبنی ترقی، نیز ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔