اہم ترین

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

پی این سی اے کا طلبہ کے لیے قائد اعظم کے پورٹریٹ مقابلے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی...

کنٹرولر امتحانات میر پور خاص سندہ کارشوت لے کر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سرٹیفکیٹ بانٹتے کا انکشاف

میرپور خاص(نمائندہ خصوصی)میرپورخاص تعلیمی بورڈکی جانب سے ہزاروں افغان شہریوں کو میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیےجانےکا انکشاف ہوا ہے، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب  سے  ہزاروں افغان شہریوں کو  میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے جانےکا انکشاف  ہوا ہے۔

پولیس نے میڈیا سےگفتگو میں بتایا کہ افغان شہریوں نے جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ڈومیسائل اورشناختی کارڈ بنوائے، سرٹیفکیٹ بنانےکے لیے50 ہزار سے 5 لاکھ فی کس وصول کیےگئے،اے ایس پی کے مطابق کرپشن کیس میں  میرپورخاص تعلیمی بورڈ  کے سیکرٹ برانچ کے انچارج  سمیت 2 افراد گرفتار ہیں، اینٹی کرپشن نے بھی بورڈکا ریکارڈ قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر رکھی ہے۔

پولیس نے تعلیمی بورڈ اور  سیکرٹ  برانچ کے انچارج اعظم خان کو میڈیا کے سامنے  بھی پیش کردیا، ملزم اعظم خان نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ  نمبر بڑھانے کے لیے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے وصول کرتے تھے، فیل کو پاس کرنے کے 50 ہزار روپے لیے جاتےتھے، جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کے لیے 5 لاکھ روپے لیتے تھے۔

ملزم نے بتایا کہ 2 سرکاری اور 2 نجی اسکول اس معاملے میں ملوث تھے،  یہ اسکول پکے سرٹیفکیٹ کے لیے جعلی تصدیق نامہ جاری کرتے تھے،کنٹرولر بورڈ انور علیم اس سارے معاملے کا مرکزی کردار تھے، پیسوں کے لین دین کا سارا حساب کنٹرولر امتحانات کے پاس تھا۔