اہم ترین

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

پی این سی اے کا طلبہ کے لیے قائد اعظم کے پورٹریٹ مقابلے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی...

سندھ پائیدار سکول کھانا پروگرام، 5 اضلاع کے 1336 سکولوں کے ڈھائی لاکھ طلباء مستفید ہوں گے

کراچی (اسپیشل رپورٹر) وزیرِاعلیٰ سندھ سے اقوامِ متحدہ کے عالمی...

کے پی کے ،اقلیتی امیدوار کم پڑ گئے، محکمہ تعلیم میں متعدد آسامیاں خالی

محکمہ تعلیم نے خالی نشستوں کو اوپن میرٹ کے تحت پُر کرنے کی تجویز دے دی

بیشتر اضلاع میں مناسب امیدوار نہ ملنے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر، محکمہ قانون سے وضاحت طلب

پشاور (نیوز رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں اقلیتی کوٹے پر موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث متعدد آسامیاں خالی رہنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر محکمہ تعلیم نے ان خالی نشستوں کو اوپن میرٹ کے تحت پُر کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سول سرونٹس رولز 1989ء کے تحت پانچ فیصد کوٹہ اقلیتی برادری کے لیے مختص ہے، تاہم بیشتر اضلاع میں مناسب امیدوار نہ ملنے کے باعث یہ نشستیں خالی پڑی ہیں۔ مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس صورتحال سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور اسکولوں میں تدریسی نظام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ نے تجویز دی ہے کہ جہاں اقلیتی امیدوار دستیاب نہیں وہاں عوامی مفاد میں ان آسامیوں کو اوپن میرٹ کے ذریعے پُر کرنے کی اجازت دی جائے۔ ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں محکمہ قانون سے بھی وضاحت طلب کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ خالی نشستوں پر بھرتیوں کا قانونی طریقہ کار واضح کیا جا سکے۔ صوبے کے کئی اضلاع میں اساتذہ کی کمی پہلے ہی سنگین مسئلہ بن چکی ہے جبکہ آسامیوں کی خالی صورتحال سے اسکولوں میں تعلیمی نظام مزید دباؤ کا شکار ہو رہا ہے۔