لاہور(سپیشل رپورٹر) بورڈآف ریونیواوردیگر محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمختلف آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
بورڈآف ریونیوفیصل آبادمیں جونیئرکلرک کی19 آسامیوں کیلئے311 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ کامیاب اُمیدواروں میں مشال رباب، طاہرہ سبین، بشریٰ عارف، محمد سفیان، عبدالجبارودیگر شامل ہیں۔بورڈ آف ریونیو کوٹ ادو میں جونیئر کلرک کی دوآسامیوں کیلئے40 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔
چیف منسٹرانسپکشن ٹیم میں لاءآفیسر کی3 آسامیوں کیلئے15 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ کامیاب اُمیدواروں میں مریم یمین، محمد فرحان شہزاد، محمد اویس، وحید احمد، جنید احمد عابدودیگر شامل ہیں۔ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ میں موٹر موبائل پیٹرول انسپکٹرکی34 آسامیوں کیلئے137 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔
کامیاب اُمیدواروں میں نازیہ اسلم، ندا گل، جویریہ اشرف، اقراالطاف، ثناء سیف، آصفہ فاروق ودیگر شامل ہیں۔ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامیوں کیلئے 36 امیدوار حتمی طور پرکامیاب قرارپائے۔ کامیاب اُمیدواروں میں بختاور، تہذیب زہرہ، مشال اختر، اقرابشیر، محمدقمرالحق ودیگر شامل ہیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بارہویں جماعت کی طالبہ کو واٹس…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (ITU) لاہور کے مین کیمپس، برکی روڈ میں AI…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اقبال اکادمی پاکستان کے اشتراک…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کے…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز…