اہم ترین

اب پرچے امتحانی مراکز پر ہی پرنٹ ہوں گے،فیڈرل بورڈ نے سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ...

متروکہ وقف املاک بورڈ, 200 ہندو اور سکھ طلبہ کو ماہانہ سکالرشپس دینے کی منظوری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ نے...

اب پرچے امتحانی مراکز پر ہی پرنٹ ہوں گے،فیڈرل بورڈ نے سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے امتحانی

پرچوں کے لیک ہونے کی روک تھام کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے امتحانی مراکز پر ہی پرچے پرنٹ کرنے (آن دی

اسپاٹ پرنٹنگ) کا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس سے نقل و حمل اور بینکوں میں پرچے محفوظ رکھنے کے اخراجات

میں بھی کمی آئے گی۔

جاری دوسرے سالانہ امتحانات کے دوران فیڈرل بورڈ نے یہ سہولت 35 امتحانی مراکز پر متعارف کرائی ہے اور آئندہ

ایک سال کے اندر تمام مراکز پر پرچوں کی دستی اور بینکوں کے ذریعے ترسیل کے نظام کو مرحلہ وار ختم کرنے کا

منصوبہ بنایا ہے۔

پنجاب, سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری, جینز، ہیل والی جوتیوں اور سن گلاسز کے استعمال پر پابندی

چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ان 35 مراکز سے بہت اچھا فیڈ بیک مل رہا

ہے جہاں ہم امتحان شروع ہونے سے صرف 15 منٹ قبل آن لائن پرچے شیئر کرتے ہیں۔ صرف سپرنٹنڈنٹ اور اسکول کے

سربراہ ہی اپنے الگ الگ پاس ورڈز کے ذریعے ان پرچوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور پھر اپنے پرنٹرز کا استعمال

کرتے ہوئے مطلوبہ تعداد میں کاپیاں پرنٹ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ پرنٹ کیے جانے والے پرچوں کی تعداد کے

مطابق متعلقہ سکولوں کو ادائیگی کرے گا۔

ڈاکٹر اکرام علی ملک نے بتایا کہ پرچوں کی آن لائن ترسیل کا یہ نظام 2018 سے ہمارے بیرونِ ملک امتحانی مراکز پر

کامیابی سے کام کر رہا ہے۔ چند سال قبل اسے مقامی امتحانی مراکز پر بھی متعارف کرایا گیا تھا لیکن بعد ازاں روک

دیا گیا تھا، تاہم اب ہم نے اس نظام کو بتدریج دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہمارا ہدف ایک سال کے اندر تمام

ایک ہزار مراکز پر اس کا نفاذ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز پر انٹرنیٹ کی سہولیات کی دستیابی کے حوالے

سے سکولوں اور کالجوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ پرچوں کی آن لائن ترسیل ایک بہترین تجربہ ہے جو کم خرچ

اور وقت بچانے والا اقدام ہے۔