سیالکوٹ(نامہ نگار) اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کامیاب ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے دو اہلکاروں کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایات پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی دیکھ بھال اور نگرانی میں ٹریپ ریڈ کی۔گرفتار اہلکار اور برآمدگیمحمد ارشد ہیڈ کلرک (BS-16)، محکمہ تعلیم سیالکوٹ۔
احتشام بٹ جونیئر کلرک (BS-11)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری آفس سیالکوٹ۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے 20,000 روپے کے نشان زدہ (Marked) نوٹ برآمد کر لیے گئے۔
قانونی کارروائی اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں مقدمہ نمبر 49/2026 بجرم دفعہ 161 PPC اور 5(2)/47 PCA درج کر کے مزید قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔