اہم ترین

کراچی، انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع

کراچی (نمائندہ حصوصی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے...

مردان، اساتذہ مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

مردان (نمائندہ حصوصی) جمعیت اساتذہ کے زیرِ اہتمام اساتذہ...

ملتان، ای ٹرانسفر پورٹل پر خاتون استاد کی کیٹیگری میں مرد کی درخواست

ملتان (نمائندہ خصوصی) محکمہ سکولز کے ای ٹرانسفر پورٹل...

تعليم کے ساتھ عملی مہارتوں پر توجہ دینا ہوگی، ڈین محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی

کراچی (نمائندہ حصوصی) محمد علی جناح یونیورسٹی میں نئے...

ایچ ای سی کی طلبہ کو ہدایت، ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پروگراموں میں داخلے سے قبل باضابطہ منظوری کی تصدیق کریں

اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کے طلبہ اور ان کے والدین کو ٹرانس نیشنل ایجوکیشن (ٹی این ای) پروگراموں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکی تعلیمی ادارے میں داخلہ لینے یا فیس جمع کرانے سے قبل اس کی ایچ ای سی سے باضابطہ منظوری لازمی چیک کریں۔

کراچی، انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ عوامی آگاہی پیغام کے مطابق، ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے تحت کوئی بھی غیر ملکی جامعہ پاکستان میں ڈگری پروگرام صرف اسی صورت میں پیش کر سکتی ہے جب اس کا مقامی شراکت دار ادارہ ایچ ای سی سے منظور شدہ ہو۔ کمیشن نے واضح کیا کہ محض کسی غیر ملکی جامعہ کا معروف ہونا ہی کافی نہیں، بلکہ اس کی پاکستان میں ہر مقامی شراکت داری یا تدریسی مقام خود بخود منظور شدہ تصور نہیں ہوگا۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کی جانب سے ٹی این ای کی منظوری میں غیر ملکی ڈگری دینے والے ادارے، پاکستان میں ڈگری فراہم کرنے والے شراکت دار ادارے، منظور شدہ مخصوص پروگرام اور مقررہ کیمپس/تدریسی مقام شامل ہوتے ہیں۔ صرف وہی پروگرام ایچ ای سی سے تسلیم شدہ اور مساوی قرار دیے جائیں گے جو تمام منظور شدہ شرائط و ضوابط کے تحت چل رہے ہوں۔ غیر منظور شدہ اداروں، غیر منظور شدہ ڈگری پروگراموں یا غیر مقررہ مقامات پر حاصل کی گئی ڈگریوں کو ایچ ای سی تسلیم نہیں کرے گا۔

لاکھوں بچوں کا سکول سے باہر ہونا بڑا چیلنج ہے، وفاقی سیکرٹری تعلیم

طلبہ کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ایچ ای سی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پالیسی اور منظور شدہ اداروں و پروگراموں کی مکمل فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد اور گجرات سمیت مختلف شہروں کے منظور شدہ ادارے شامل ہیں۔

ایچ ای سی نے تمام طلبہ اور والدین پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مالی یا تعلیمی نقصان سے بچنے کے لیے داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل ایچ ای سی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب فہرست سے تصدیق ضرور کریں۔