اہم ترین

تاخیر سے کیوں آئےہو،قاری کا12سالہ طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری...

ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی گی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے...

کوہاٹ میں 12 سالہ طالب علم پر سکول مالک کا تشدد،ملزم گرفتار

کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع...

ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی گی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے 24 رکنی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے ارکان کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی۔ گورنر پنجاب ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے صدر ہوں گے۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری خزانہ بورڈ میں شامل ہیں۔ کور کمانڈر لاہور اور پرنسپل ایچی سن کالج بھی بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور سید محمد عاشق حسین شاہ کرمانی بورڈ کے رکن مقرر ، ملک صہیب احمد بھرتھ، علی مصطفیٰ ڈار اور ساجد ظفر ڈل بھی بورڈ میں شامل ، ڈاکٹر سردار علی ایاز صادق، عارف سعید اور محمد منتہا اشرف کو بھی بورڈ کا رکن مقرر کر دیا گیا۔

اوورسیز پاکستانی کا 5 لاکھ کمپیوٹر ٹیبلٹ پاکستانی طلبہ کو عطیہ کرنے کا اعلان

سلطان گوہر اعجاز، میاں خالد مصباح اور صدیق جاوید بھٹی بھی بورڈ آف گورنرز میں شامل، حمزہ غنی، حسین قلی خان اور چوہدری خان محمد اشرف بھی بورڈ کے رکن مقرر ، محمد ابراہیم طارق اور زبیر غنی بھی ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز میں شامل، نوشین عدنان اور کانونٹ آف جیسز اینڈ میری لاہور کی پرنسپل ماہرینِ تعلیم کی حیثیت سے بورڈ میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ میں 16 سابق طلبہ کو غیر سرکاری ارکان کی حیثیت سے نمائندگی دی گئی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ارکان کی تین سالہ مدت میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔

گورنر پنجاب کے حکم پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 16 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔