اہم ترین

آئی ٹی شعبے کی بہتری کے لیے یونیورسٹیوں میں جدید سینٹرز قائم کریں گے، شزہ فاطمہ

  اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ...

سندھ، ایم ڈی کیٹ 2026ء کے حتمی نتائج کا اعلان

کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز...

تعلیمی بورڈ کوہاٹ، جوابی کاپیوں میں ٹیمپرنگ ، کنٹرولر معطل

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں امتحانی امور اور...

ایش پلاسٹک ٹیکنالوجی کو دفاعی صنعت میں پذیرائی، داؤد سنز آرمری کا داؤد یونیورسٹی کا دورہ

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی...

ایچ ای سی کے تحت 6 ستمبر کا لاء ایڈمیشن ٹیسٹ مکمل، نتائج کی تیاری شروع

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن  کی جانب سے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل  کے زیرِ انتظام قانون کی تعلیم  میں داخلوں کے لیے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ (LAT) 6 ستمبر کو ملک بھر کے مختلف مراکزی شہروں میں پرامن طور پر منعقد کر لیا گیا۔

ایچ ای سی ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کا انعقاد مقررہ شیڈول کے مطابق ہوا جس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کی۔ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد اب ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے نتائج اور انسر کیز  کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نتائج سے متعلق تفصیلات اور رسمی اعلان کے لیے ایچ ای سی اور ای ٹی سی کے آن لائن پورٹل پر نظر رکھیں۔ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔