اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

باغبانپورہ سکول حادثہ, سکول غیر رجسٹرڈ ,سمر کیمپ غیر قانونی قرار , مالکہ سمیت 5 افراد گرفتار

باغبانپورہ سکول حادثہ, ضلعی انتظامیہ نے سکول کو غیر رجسٹرڈ اور سمر کیمپ کو غیر قانونی قرار دے دیا, مالکہ سمیت 5 افراد گرفتار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر / کرائم رپورٹر)

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ویمن کالج روڈ پر واقع اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق مذکورہ تعلیمی ادارہ غیر رجسٹرڈ تھا اور وہاں سمر کیمپ بھی غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول مالکہ سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر قانونی تعمیرات اور حادثے کی وجہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ اسکول نجی سطح پر کام کر رہا تھا لیکن محکمہ تعلیم کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا۔ اسکول کی بلڈنگ میں توسیع (ایکسٹینشن) کرنے کے لیے اس کے بالکل ساتھ والی عمارت پر تعمیراتی کام کروایا جا رہا تھا۔ اسی تعمیراتی کام کے دوران دباؤ بڑھنے سے پہلی منزل اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کا ملبہ اسکول کی چھت پر آ گرا۔

سمر کیمپ کے بچے محفوظ، ریسکیو آپریشن مکمل

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسکول میں بچوں کے لیے لگایا گیا سمر کیمپ مکمل طور پر غیر قانونی تھا جس کی کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کا ہنگامی آپریشن کامیابی سے مکمل کر کے اب سائٹ کو مکمل طور پر کلیئر قرار دے دیا ہے۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت اسکول میں موجود سمر کیمپ کے تمام بچے محفوظ رہے۔

اسکول انتظامیہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

معصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور غیر قانونی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر پولیس اور انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا، جس کے دوران اسکول کی مالکہ نادیہ رضوان سمیت 5 ذمہ دار افراد کو باقاعدہ گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔