Categories: بریکنگ نیوز

بالاکوٹ، پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 21 ملازمین زخمی

بالاکوٹ(نمائندہ خصوصی) ناران سے لاہور واپسی کے دوران پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کو لے جانے والی بس ڈمگلہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 21 افراد شدید و معمولی زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق انہوں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر چار ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں اور دو ٹرسٹ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو کھائی سے نکالا اور موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا۔ بعد ازاں، زخمیوں کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مزید بہتر علاج کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ بس میں سوار تمام افراد پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین تھے، جن میں ندیم سلیمان، سید وقار علی، جنید، محمد عرفان، فرقان، یونس، شکیل احمد، محمد ارشد، محمد ریاض، شوکت، عدنان، حافظ رشید، عبدالجبار، نذیر رشید، تنویر حسین، محمد انور، محمد صدیق، نعمان علی، محمد اسحاق، ندیم اور فیاض شامل ہیں۔

دوسری جانب متعلقہ حکام نے حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا باضابطہ آغاز کر دیا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن امجد مگھسی نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمام ملازمین کی خیرو عافیت بھی دریافت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس حادثے پر تمام اساتذہ برادری ملازمین کے لیے دعا گو ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…

23 گھنٹے ago

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…

1 دن ago

دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس، جدید تدریس اور سہولیات کی فراہمی پر زور

میلسی (نامہ نگار) دانش سکول (بوائز اینڈ گرلز) ٹبہ سلطان پور کی 20ویں گورننگ باڈی…

1 دن ago

ناقص نتائج کے حامل سکول سربراہان نوکریوں سے برخاست ہوں گے۔ وزیر تعلیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) نہم دہم کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، 20 فیصد…

1 دن ago

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ…

1 دن ago

پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی افغان طلبہ کے داخلوں کا انکشاف

پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان…

1 دن ago