اہم ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق پر عالمی کانفرنس اختتام پذیر

اسلام آباد  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...

بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے کے بعد دیہاڑی کرنے پر مجبور

 لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے کے بعد دیہاڑی کرنے پر  مجبور ہو گیا ہے  یونیورسٹی ٹاپر کی دیہاڑی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود روزگار نہ ملنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں اسلامیہ یونیورسٹی کا ٹاپر نوجوان اپنے گھر کے مالی اخراجات پورے کرنے کے لیے دیہاڑی دار مزدوری کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ہونہار نوجوان اسامہ محمود نے اسلامیہ یونیورسٹی سے "بی ایس بینکنگ اینڈ فنانس” (BS Banking and Finance) میں اعلیٰ نمبروں سے ڈگری حاصل کی اور ٹاپر رہے۔ تاہم، تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی مناسب ملازمت یا روزگار نہ ملنے پر شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گھر کا نظام چلانے اور بنیادی اخراجات پورے کرنے کے لیے نوجوان اسامہ محمود نے مستری کے ساتھ بطور مزدور دیہاڑی پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈگری ہولڈر نوجوان کی دیہاڑی کرنے کی خبر سوشل میڈیا اور تعلیمی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں ڈگری یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔