اہم ترین

مری، اسکول وین کھائی میں جا گری، آگ بھڑکنے سے 10 بچے جھلس کر زخمی

مری (نیوز ڈیسک) مری کے علاقے لوئر موہڑا بڑا...

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایک روزہ ماحولیاتی کانفرنس

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی...

شادمان، خاتون ٹیچر کا چوتھی جماعت کے طالب علم پر تشدد، مقدمہ درج

لاہور (سپیشل رپورٹر) شادمان کے علاقے میں اسکول کی...

آئی ٹی شعبے کی بہتری کے لیے یونیورسٹیوں میں جدید سینٹرز قائم کریں گے، شزہ فاطمہ

  اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ...

سندھ، ایم ڈی کیٹ 2026ء کے حتمی نتائج کا اعلان

کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز...

تعطیلات کی خلاف ورزی، 85 نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

شدید گرمی میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر طلبہ کی صحت خطرات سے دوچار، ریگولیٹری اتھارٹی متحرک

پشاور (نیوز رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں شدید گرمی اور سرکاری تعطیلات کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں غیر قانونی طور پر جاری رکھنے والے 85 نجی اسکولوں کی نشان دہی کر لی گئی ہے، جس کے بعد پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے ان کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کو باقاعدہ نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

طلبہ کی صحت کو شدید خطرات اور شکایات

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے پشاور کے مختلف علاقوں میں قائم ایسے نجی تعلیمی اداروں کی حتمی فہرست مرتب کر لی ہے جو حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے چھٹیوں کے دوران بھی کھلے رہے۔ انتظامیہ کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام اور شدید گرمی کے باعث معصوم طلبہ کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

متعدد علاقوں سے بچوں کے گرمی سے شدید متاثر ہونے اور بے ہوش ہونے جیسے دلخراش واقعات کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد صوبائی حکومت نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اداروں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔