اہم ترین

کوہاٹ میں 12 سالہ طالب علم پر سکول مالک کا تشدد،ملزم گرفتار

کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع...

ڈائریکٹر جنرل (فنانس) ٹیوٹا عثمان علی طارق کے والد انتقال کر گئے

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل (فنانس) ٹیوٹا عثمان علی طارق...

خیبر پختونخوا کی 34میں سے26 یونیورسٹیاں مالی خسارے کا شکار،وفاق سے 18ارب مانگ لیے گئے

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات...

تعلیمی اسناد کی تصدیق، ایچ ای سی کا جعلی ایجنٹوں سے خبردار رہنے کا عمومی انتباہ

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے والے خود ساختہ "ایجنٹوں” سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق بعض عناصر خود کو کمیشن کا نمائندہ یا تصدیقی ایجنٹ ظاہر کر کے درخواست گزاروں کو اسناد کی تصدیق میں معاونت کا جھانسہ دے رہے ہیں۔ ترجمان ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ کمیشن نے اس مقصد کے لیے کسی ایجنٹ یا نمائندے کو مقرر نہیں کیا، لہٰذا شہری اپنی ذاتی دستاویزات اور معلومات کسی غیر متعلقہ شخص سے شیئر کرنے سے گریز کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اسناد کی تصدیق کا پورا طریقہ کار مکمل طور پر آن لائن اور پیپر لیس (کاغذ سے پاک) ہے। درخواست گزار ایچ ای سی کی پورٹل eservices.hec.gov.pk پر جا کر بغیر کسی کی مدد کے آسان اور شفاف طریقے سے خود درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ کمیشن نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ ممکنہ فراڈ سے بچنے کے لیے تمام مراحل بذاتِ خود مکمل کریں۔