اہم ترین

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی طالب علم سفیان عباسی جاں بحق

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی بین الاقوامی...

تاخیر سے کیوں آئےہو،قاری کا12سالہ طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری...

ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی گی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے...

کوہاٹ میں 12 سالہ طالب علم پر سکول مالک کا تشدد،ملزم گرفتار

کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع نجی سکول کے مالک نے مبینہ طور پر 12 سے 13 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔
واقعے کے بعد متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں علاج معالجے کے لیے مقامی کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس

پی رائے مظہر اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو ملزم کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او کی ہدایات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم احمد کو گرفتار کرلیا۔

اس موقع پر ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی