اہم ترین

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی...

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

تعلیمی اسناد کی رجسٹریشن، نادرا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کے نظام کو جدید ڈیجیٹل طرز پر مربوط بنایا جائے گا۔

معاہدے کے تحت ڈیٹا کے باہمی تبادلے کے لیے ایک جامع نظام وضع کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے نادرا اپنے آفیشل ریکارڈ سے وفاقی تعلیمی بورڈ کو طلبہ کی اہم معلومات فراہم کرے گا۔ ان معلومات میں طالب علم کا بنیادی نام، ولدیت، تاریخ پیدائش اور دیگر ضروری کوائف شامل ہوں گے۔ اس اقدام سے طلبہ کی رجسٹریشن میں ہونے والی غلطیوں اور معلومات کے تضاد کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

نئے نظام کی بدولت درست اور قابل اعتماد تعلیمی اسناد کا اجراء آسان ہوگا اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری آئے گی۔ معاہدے کے تحت ایک ڈیجیٹل والٹ تیار کیا جائے گا، جس کے ذریعے طلبہ کو اپنی تعلیمی اسناد تک محفوظ ڈیجیٹل رسائی حاصل ہوگی۔

ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ قومی شناخت اور تعلیمی ریکارڈ کو مربوط بنانے کے نادرا کے وسیع تر پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ نادرا تمام تعلیمی بورڈز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن  کے ساتھ ڈیٹا کی ڈیجیٹل ترسیل کو مربوط بنانے پر کام کر رہا ہے۔