Provincial Minister of Education Raheela Hameed Durrani
کوئٹہ (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی سے ان کے دفتر میں مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ پیر سکندر سلطان نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کے تعلیمی نظام اور بالخصوص سرکاری اسکولوں کی حالتِ زار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران بلوچستان کے تعلیمی نظام، سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں اور بچیوں کو درپیش مسائل، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور معیارِ تعلیم کو مؤثر بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ہر بچے کو بہتر اور معیاری تعلیم میسر آ سکے۔
اس موقع پر سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، اور بنیادی تعلیمی و تدریسی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے اہم مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ طلبہ و طالبات کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے درج ذیل بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ناگزیر ہے:
مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ پیر سکندر سلطان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کے بچوں کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جانے چاہئیں۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…