Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeتازہ ترینجامعہ پشاور, ملازمین کی مکمل ہڑتال، تدریسی عمل معطل

جامعہ پشاور, ملازمین کی مکمل ہڑتال، تدریسی عمل معطل

پشاور (رپورٹ) جامعہ پشاور کے کلاس تھری، کلاس فور اور سینیٹی ایشن اسٹاف نے مارچ کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے آج بروز منگل، 7 اپریل سے مکمل ہڑتال اور ‘کام چھوڑ’ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انتظامیہ کی ناکامی اور ملازمین کا احتجاج

ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ احتجاجی نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ تاحال مارچ کے واجبات ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف ملازمین میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی

نمائندہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ:

  • حکومت کی جانب سے عید سے قبل 16 مارچ تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
  • 6 اپریل گزر جانے کے باوجود ملازمین کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔
  • ملازمین نے انتظامیہ سے متعدد بار درخواست کی تھی کہ کم از کم 2 اپریل تک ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

شدید مالی مشکلات اور ذہنی اذیت

ملازمین کا موقف ہے کہ ان کا تعلق کم آمدنی والے طبقے سے ہے اور ہر ماہ تنخواہوں میں اس طرح کی تاخیر ان کے لیے شدید مالی مشکلات اور ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہے۔ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے اور واجبات کی ادائیگی نہیں کی جاتی، ہڑتال جاری رہے گی۔