بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ و طالبات کو
شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں انٹرنیٹ کی انتہائی سست رفتار، پینے کے صاف پانی کے فقدان اور بجلی کی بندش
کے دوران متبادل انتظامات نہ ہونے سے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
سوات، ڈیجیٹل لائبریری مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح، علمی و تحقیقی مواد اب آن لائن دستیاب ہوگا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک طالبہ نے بتایا کہ ای لائبریری میں بیشتر اوقات انٹرنیٹ
سروس معطل رہتی ہے اور اگر بحال ہو بھی جائے تو رفتار اتنی سست ہوتی ہے کہ آن لائن کام کرنا محال ہو جاتا ہے۔
طلبہ و طالبات کا مزید کہنا تھا کہ لائبریری میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ اچانک بجلی چلے جانے کی
صورت میں متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث پورا ہال اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے اور طلبہ کو واپس گھر جانے کا کہہ
دیا جاتا ہے۔
طلبہ و طالبات کے مطابق متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہو
رہی۔ انہوں نے کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ای لائبریری میں بنیادی
سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے