پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی، ٹورازم اینڈ ہوٹلنگ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام باڑہ گلی سمر کیمپس میں فروغِ سیاحت کے حوالے سے ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور آثارِ قدیمہ اتھارٹی کا باہمی اشتراک بھی شامل تھا۔
کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی ملک عدلیل اقبال اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر ذاکر اللہ جان نے کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین، جن میں ڈاکٹر اسفندیار مروت، ڈی جی اتھارٹی شاہد خان، اور ڈائریکٹر یوتھ آفیرز عباس خان آفریدی شامل تھے، نے معیشت کی مضبوطی، روزگار کی فراہمی، سیاحت، ہوٹلنگ مینجمنٹ اور آثارِ قدیمہ پر خصوصی توجہ دینے کو وقت کی اہم ضرورت اور ناگزیر قرار دیا۔
کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)…
لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے…
مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے…
کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب لانے اور بچوں کو معیاری…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام خیبرپختونخوا بھر کے میڈیکل و…
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2026ء کا امتحان تمام 15…