اہم ترین

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

جامعہ کراچی، 176 طلبا و طالبات کے لیے ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت دیگر اعلیٰ اسناد کی منظوری

جامعہ کراچی: 176 طلبا و طالبات کے لیے ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت دیگر اعلیٰ اسناد کی منظوری

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرِ صدارت ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجموعی طور پر 176 محققین کو مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیمی اسناد تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کی تفصیلات کے مطابق، علمی و تحقیقی معیار پر پورا اترنے والے 31 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی (Ph.D) اور 143 طلبا و طالبات کو ایم فل (M.Phil) کی اسناد دی گئیں۔ اس کے علاوہ پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف میں ایک طالبعلم کو ایم ایس (ماسٹر آف سرجری) اور ایک خوش نصیب طالبعلم کو ایل ایل ایم (LL.M) کی ڈگری تفویض کی گئی۔ وائس چانسلر نے کامیاب امیدواروں کی علمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ محققین ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔