اہم ترین

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں...

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت...

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ...

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا...

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی...

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت، نظم و ضبط پیدا کرنے میں کردار ادا کرتی ہے: رشید سعید

 خانیوال پبلک اسکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں این سی بی اے یونیورسٹی ملتان کے وفد کے دورے کے موقع پر
پرنسپل حافظ راشد سعید رانا کی خصوصی ہدایات پر صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پریپ سکول کے طلبہ کے مابین سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پرنسپل حافظ محمد رشید سعید رانا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بچوں کی متوازن شخصیت کی تعمیر کے لیے انتہائی اہم ہیں،

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

سائیکلنگ جیسی صحت مندانہ سرگرمیاں بچوں کی جسمانی صحت بہتر بنانے، خود اعتمادی میں اضافے اور نظم و ضبط پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رہنا چاہیے۔ پرو ریکٹراین سی بی اے یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عاصم رجوانہ نے

پرنسپل حافظ راشد سعید رانا کی سربراہی میں خانیوال پبلک اسکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ان کی جسمانی، ذہنی اور

تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما پر توجہ دینا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے اس امر کی اہمیت پر زور دیا کہ بچوں کو ایسی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جائیں جو ان میں اعتماد، نظم و ضبط اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیں۔