لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) جی سی یونیورسٹی لاپور میں چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ اور پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی چینی قونسل جنرل سن یان تھے۔
چینی قونسل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نے گزشتہ 75 برسوں میں مضبوط دوستی اور بھائی چارے کی شکل اختیار کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے پاکستانی خلا باز کا چینی خلائی اسٹیشن مشن پر روانہ ہونا پاک چین تعاون میں ایک تاریخی سنگِ میل ہوگا۔
اس موقع پر وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر عمر چودھری نے یونیورسٹی کے چینی ریسرچ سینٹر کی بحالی اور چین سے متعلق چار تحقیقی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا۔