لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ نے نئے آنے والے پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں سٹوڈنٹ
اورینٹیشن ڈے کا انعقاد کیا، انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور شائق احمد بھٹو نے بھی تقریب میں
شرکت کی۔ پی ایس اے ٹی نے طلبہ کو یونیورسٹی داخلوں، رہائش، دستاویزات اور ابتدائی قیام و بندوبست کے حوالے
سے عملی رہنمائی فراہم کی اور بات چیت اور تبادلہ خیال کے مواقع پیدا کیے، جس سے نئے طلبہ کو اپنے تجربات بانٹنے
اور درپیش عام مسائل کو حل کرنے میں مدد ملی۔
اورینٹیشن ڈے کا انعقاد پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں تعلیمی تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتا
ایبٹ آباد، جامعہ کامسیٹس کے 300 طلبہ کے وظائف التوا کا شکار
ہے، جو مشترکہ عقیدے، ثقافتی ہم آہنگی، باہمی احترام اور نسلوں پر محیط یکجہتی میں جڑا ہوا ہے۔ 5,000
پاکستانی اس وقت ترکی کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ترکی سکالرشپس اور دیگر ادارہ جاتی
پروگراموں کے ذریعے تعلیمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ 2026 میں 112 پاکستانی طلبہ نے ترکی
اسکالرشپس حاصل کیں، جبکہ مختلف پروگراموں کے تحت سالانہ تقریباً 200 پاکستانی طلبہ اسکالرشپس حاصل کرتے
ہیں۔ پی ایس اے ٹی نئے آنے والے پاکستانی طلبہ کو ویلکم کے بعد سہولیات فراہم کر کے نچلی سطح پر ان روابط کو
برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے