Categories: بریکنگ نیوز

خاتون محتسب پنجاب کے دفتر میں ڈاکٹر شہلا کیس کی سماعت، وائس چانسلر اور وکیل کی عدم حاضری پر برہمی

 

لاہور (نمائندہ خصوصی) خاتون محتسب پنجاب کے دفتر میں معروف ریسرچر ڈاکٹر شہلا کیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نہ تو یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین خود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کا کوئی وکیل عدالتی کارروائی میں شریک ہوا۔

ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر شہلا کیس، جو کہ ہراساں کیے جانے کے الزامات کے تحت خاتون محتسب پنجاب کے دفتر میں زیر سماعت ہے، کی پیروی کے لیے ان کے وکلاء کی ٹیم  صفدر شاہین پیزادہ کی سربراہی میں مکمل تیاری کے ساتھ موجود تھی۔ تاہم، وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین اور ان کے قانونی مشیروں کی عدم موجودگی نے سماعت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

خاتون محتسب پنجاب نے اس صورتِ حال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسے عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ معزز عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ ایک سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، اور وائس چانسلر کا ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونا ادارہ جاتی ذمہ داریوں سے فرار کے مترادف ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے وائس چانسلر کو دوبارہ طلب کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں یا اپنی نمائندگی کے لیے مجاز وکیل کو بھیجیں، بصورتِ دیگر خاتون محتسب پنجاب قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لانے کا اختیار رکھتی ہیں۔

ڈاکٹر شہلا کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے مؤکل کو انصاف ملنے کی امید ہے اور اس طرح کی عدم حاضری سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب، سکولوں میں میڈیا کے داخلے، طلبہ و اساتذہ کی بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر پابندی

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں میڈیا نمائندگان کے داخلے اور…

4 منٹس ago

فیصل آباد، ماڈل کالج میں دو روزہ گرینڈ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ…

13 منٹس ago

گرلز ہائی سکول سمندری کی پرنسپل رخسانہ رحمان نے دوسری مرتبہ قائداعظم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر لیا

سمندری (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 سمندری کی پرنسپل رخسانہ رحمان نے…

26 منٹس ago

،پنجاب پبلک سروس کمیشن کامختلف آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان

لاہور(سپیشل رپورٹر) بورڈآف ریونیواوردیگر محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمختلف آسامیوں کے…

56 منٹس ago

مدھیہ پردیش میں طالبہ کو واٹس ایپ پر نازیبا پیغامات بھیجنے کے الزام میں سرکاری سکول کا استاد گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بارہویں جماعت کی طالبہ کو واٹس…

2 گھنٹے ago

آئی ٹی یو میں AI and Emerging Technologies Summit 2026 کا انعقاد

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (ITU) لاہور کے مین کیمپس، برکی روڈ میں AI…

2 گھنٹے ago