spot_img

ذات صلة

جمع

جی سی یو ، منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک کمی

جی سی یو کا تاریخی فیصلہ: منتخب ڈگری پروگرامز...

یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن آن لائن کلاسز کا حکم

پٹرولیم بحران کا اثر: خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز اور...

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا...

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

جمرود (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ سے پھنسے...

خواجہ فرید یونیورسٹی میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا گیا

خواجہ فرید یونیورسٹی میں جنگلی حیات کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا گیا

رحیم یار خان ( نامہ نگار)خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ لائف سائنسز کے زیر اہتمام ‘جنگلی حیات کا عالمی دن بھرپور جوش و خروش اور عزم کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کا مقصد حیاتیاتی تنوع (Biodiversity) کے تحفظ اور نایاب نسل کے جانوروں اور ان کے قدرتی مسکن کو بچانے کی فوری ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

تقریب میں فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی توازن اور آنے والی نسلوں کی بقا کے لیے جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کو بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے تاکہ کرہ ارض کی پائیداری کو برقرار رکھا جا سکے۔

پروگرام کے اختتام پر طلباء اور شرکاء نے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ دنیا کی قیمتی جنگلی حیات کے تحفظ اور قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس تعلیمی اور شعوری اقدام کو عوامی و سماجی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔