Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img

خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم میں’ای-پنشن’ سسٹم کا افتتاح

خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم میں انقلابی قدم: 'ای-پنشن' سسٹم کا باقاعدہ افتتاح پشاور (نمائندہ خصوصی) محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات...
HomeBreaking newsخیبرپختونخوا محکمہ تعلیم میں'ای-پنشن' سسٹم کا افتتاح

خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم میں’ای-پنشن’ سسٹم کا افتتاح

خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم میں انقلابی قدم: ‘ای-پنشن’ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح

پشاور (نمائندہ خصوصی) محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کا خاتمہ کرتے ہوئے جدید ‘ای-پنشن’ (e-Pension) سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم محمد خالد نے اس آن لائن پنشن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا، جسے تعلیمی حلقوں میں ایک انتہائی خوش آئند اور تاریخی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

اس نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت پنشنرز کو دفاتر کے چکر کاٹنے اور طویل کاغذی کارروائی سے نجات مل جائے گی۔ سیکرٹری تعلیم محمد خالد کے مطابق، اس سسٹم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ پنشن کا تمام تر عمل اب کم سے کم وقت میں مکمل ہو سکے گا۔ مقررہ شیڈول کے مطابق، ریٹائرمنٹ کے بعد محض ایک ماہ کے اندر پنشن کے تمام مراحل طے کر لیے جائیں گے۔

اس اقدام کا مقصد بزرگ اساتذہ اور ملازمین کو ان کے جائز حق کی بروقت اور باوقار طریقے سے فراہمی یقینی بنانا ہے۔ محکمہ تعلیم کے اس فیصلے کو صوبے بھر کے اساتذہ اور ریٹائرڈ ملازمین نے سراہتے ہوئے اسے گڈ گورننس کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔