اہم ترین

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی جامعہ میں حیاتیاتی تحقیق معاہدے پر دستخط

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی...

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل

 اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام...

انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ ٹوبہ گریجویٹ کالج نے جیت لی

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے...

فیصل آباد، خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر مانیٹرنگ اسسٹنٹ معطل، انکوائری کا حکم

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب نے...

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی کی تقرری دوبارہ چیلنج

پشاور (نیوز رپورٹر / اردو تعلیم ڈاٹ کام) خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان کی تقرری کو پشاور ہائیکورٹ میں ایک بار پھر چیلنج کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالتی کارروائی اور سماعت:پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر ایچ ایچ عامر اور ڈاکٹر محمد ایاز خان کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر سماعت کی۔

 وی سی اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران کو خواجہ فرید یونیورسٹی کا اضافی چارج تفویض

درخواست گزاروں کے وکلاء کے دلائل:درخواست گزاروں کے وکیل سنگین خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ:وائس چانسلر کی تقرری کے عمل میں مقررہ قانونی تقاضوں، ضوابط اور اعلیٰ عدلیہ کے پہلے سے موجود احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ قبل ازیں بھی اس تقرری کے عمل پر نظرثانی کی ہدایت کر چکی ہے اور پروفیسر کی حیثیت سے 10 سالہ تجربے کی شرط پر محکمہ قانون سے حتمی رائے لینے کا حکم دے چکی ہے۔ عدالت نے فریقین کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت کے لیے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جامع جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔