اہم ترین

وفاقی وزیر صحت نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں شکایات کا نوٹس لے لیا شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے...

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) ملک کی سب سے بڑی درسگاہ،...

کراچی، انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے...

خیبر پختونخوا،طویل غیر حاضری پر 45 اساتذہ برطرف، 300 کے خلاف کارروائی کا آغاز

پشاور (نامہ نگار) خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم نے طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 45 اساتذہ کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا ہے جبکہ مزید 300 سے زائد اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

اہم تفصیلات

  • برطرفیاں: طویل غیر حاضری اور بغیر اطلاع بیرون ملک مقیم ہونے کے الزامات ثابت ہونے پر 45 اساتذہ کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
  • متاثرہ کیڈرز: برطرف ہونے والے اساتذہ میں سی ٹی (CT)، آئی ٹی (IT) اور دیگر کیڈرز کے مرد و خواتین اساتذہ شامل ہیں۔
  • مزید کارروائی: چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مزید 300 اساتذہ کارروائی کی زد میں آئیں گے۔
  • شو کاز نوٹسز: کئی اساتذہ کو شو کاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں، جبکہ قبائلی اضلاع میں غیر حاضریوں پر کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔