Elementary & Secondary Education Department Khyber Pakhtunkhwa
خیبر پختونخوا: میٹرک امتحانات 31 مارچ سے شروع ہوں گے، امتحانی نظام میں انقلابی تبدیلیاں متعارف
پشاور (خبر نگار) خیبر پختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 31 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے امتحانی نظام میں شفافیت لانے کی خاطر بڑی اصلاحات متعارف کروا دی گئی ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال صوبے بھر میں ‘کلسٹر بیسڈ سسٹم’ کے تحت امتحانات منعقد ہوں گے، جبکہ تمام تعلیمی بورڈز میں تین پرچوں اور پشاور بورڈ میں چھ پرچوں کی ‘ای مارکنگ’ (E-Marking) کی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانی عملے میں نئے گریجویٹس کو بھی شامل کیا جائے گا جن کی تربیت جاری ہے، جبکہ روٹیشن سسٹم کے تحت عملے کو ہر دو سے تین پرچوں کے بعد تبدیل کر دیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی ملی بھگت کا خاتمہ ہو سکے۔ امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ ہو گی اور ہالز میں سی سی ٹی وی کیمروں سمیت بجلی و پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ تعلیمی نظام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نقل کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ صرف حقدار اور محنتی طلبہ ہی آگے آ سکیں۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…