ایکسکلوسیو نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم میں توسیع زیرِ غور

وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم میں بڑی توسیع کی سفارش، دو نئے ماڈلز زیرِ غور

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر سی ایم لیپ ٹاپ پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے دو اہم ماڈلز پر مشتمل سفارشات تیار کر لی ہیں۔ پہلے ماڈل کے تحت پروگرام میں 50 فیصد اضافے کی تجویز ہے جس سے 1 لاکھ 65 ہزار طلبہ مستفید ہو سکیں گے اور اس پر تقریباً 40 ارب روپے لاگت آئے گی۔ دوسری تجویز میں پروگرام کو 100 فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، جس کی لاگت 54 ارب روپے ہوگی اور اس کے ذریعے 2 لاکھ 20 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق، منصوبے کی موجودہ لاگت 27 ارب روپے ہے جبکہ اب تک 35 ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد طلبہ اپلائی کر چکے ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن (HED) نے امیدواروں کی سہولت کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سکیم میں سرکاری جامعات کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ، فیڈرل چارٹرڈ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

1 گھنٹہ ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

3 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

4 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

5 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

5 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

5 گھنٹے ago