اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی...

دانش سکولز اتھارٹی کا اجلاس، بنگلہ دیشی طلباء کیلئے خصوصی کوٹہ اور اے آئی سلیبس کی منظوری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت دانش سکولز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیم کی بہتری، طلباء کی فلاح و بہبود اور پراجیکٹ کی توسِیع سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کی خاص بات میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والی دانش سکولز کی دو طالبات کی شرکت تھی، جنہیں مشاورتی عمل کا حصہ بنا کر مختلف امور پر ان کی آراء لی گئیں۔

اجلاس کے اہم فیصلے اور جدید تعلیمی اصلاحات

  • بلوچستان اور بنگلہ دیش کیلئے کوٹہ: اجلاس میں دانش سکول پراجیکٹ میں بلوچستان کے بچوں کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بنگلہ دیش کے طلباء کے لیے بھی خصوصی کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔
  • جدید نصاب اور AI کی شمولیت: وزیر تعلیم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ششم سے نہم تک کے طلباء کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کا نصاب متعارف کروا دیا گیا ہے اور بچوں کی سوشل سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی کام جاری ہے۔
  • ڈے کیئر سنٹرز اور شجرکاری: دانش سکولوں اور سنٹرز آف ایکسیلنس میں مجموعی طور پر 16 ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ 71 ہزار پودوں کی شجر کاری کی ڈیجیٹل میپنگ اور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
  • گلوبل سکالرشپ اور آؤٹ ریچ پروگرام: صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ دانش سکولوں کے طلباء کے لیے گلوبل سکالرشپ اور آؤٹ ریچ پروگرام کا جامع مکینزم تیار کر کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے۔

دانش سکولز کی کارکردگی اور تعلیمی تسلسل

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت دیگر صوبوں کے تقریباً 1,100 بچے خصوصی کوٹہ پر دانش سکولوں میں زیر تعلیم ہیں، جبکہ آئندہ سال بنگلہ دیش کے طلباء بھی اس پراجیکٹ کا حصہ بنیں گے۔ مزید برآں، دانش سکولوں کے 3,460 گریجویٹس مختلف شعبوں میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور 110 طلباء بیکن ہاؤس یونیورسٹی میں مکمل سکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔