اہم ترین

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

درہ آدم خیل، امتحانی سنٹر میں سختی پر طلباء بپھر گئے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ

درہ آدم خیل (نیوز رپورٹر) درہ آدم خیل میں بورڈ امتحانات کے دوران صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہو گئی جب امتحانی ہال میں عملے کی جانب سے چیکنگ میں سختی کیے جانے پر طلباء نے شدید احتجاج شروع کر دیا۔

ہمارے نمائندہ کے مطابق، امتحانی مرکز میں ڈیوٹی پر مامور عملے نے جب نقل روکنے کے لیے چیکنگ کے عمل کو سخت کیا، تو طلباء مشتعل ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے احتجاج ہنگامہ آرائی میں بدل گیا۔

نقصانات کی صورتحال

  • مشتعل طلباء نے امتحانی مرکز اور عملے کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
  • مشتعل مظاہرین نے مرکز کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔
  • ہنگامہ آرائی کے باعث امتحانی عمل میں خلل پڑا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔