اہم ترین

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو سعودی جامعہ سے1300 کمپیو ٹرز فراہم کیےجائیں گے،صدر جامعہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد...

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت...

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے...

دفتری امور کی بہتری, اعلیٰ تعلیمی اداروں کے افسران و فیکلٹی کے لیے ٹریننگ پروگرام کا فیصلہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب  نے صوبے بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موثر دفتری انتظام، گورننس کی بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جامع "پروفیشنل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ ای ڈی نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے لیے اس ٹریننگ میں شرکت کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

پروگرام کے تحت کالجز کے پرنسپلز، وائس پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو جدید انتظامی و دفتری امور کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو آفیسرز، سپورٹنگ سٹاف، کلیریکل سٹاف اور ٹیچنگ فیکلٹی کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں کا پورا ڈھانچہ جدید تقاضوں کے مطابق استوار ہو سکے۔

نئی گریڈنگ پالیسی نے تباہی مچا دی، نویں جماعت جنرل گروپ میں 64 فیصد طلبہ فیل، کامیابی کی شرح میں 18 فیصد کمی

تربیت کے بنیادی اہداف

موثر دفتری انتظام شرکاء کو دفتری امور کی روانگی، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور انتظامی حکمتِ عملی سے متعلق جدید گر سکھائے جائیں گے۔

ادارہ جاتی کارکردگی تمام شعبہ جات میں کام کی رفتار اور معیار کو بہتر بنا کر اداروں کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ کیا جائے گا۔

گورننس اور ذمہ داریاں بہتر انتظامی کنٹرول اور شفافیت کے لیے تمام عہدیداروں کو ان کے باضابطہ کردار اور بنیادی ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد کالجز میں انتظامی انضباط قائم کرنا اور طلبہ و اساتذہ کو ایک مربوط اور پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔