اہم ترین

آئی ٹی شعبے کی بہتری کے لیے یونیورسٹیوں میں جدید سینٹرز قائم کریں گے، شزہ فاطمہ

  اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ...

سندھ، ایم ڈی کیٹ 2026ء کے حتمی نتائج کا اعلان

کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز...

تعلیمی بورڈ کوہاٹ، جوابی کاپیوں میں ٹیمپرنگ ، کنٹرولر معطل

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں امتحانی امور اور...

ایش پلاسٹک ٹیکنالوجی کو دفاعی صنعت میں پذیرائی، داؤد سنز آرمری کا داؤد یونیورسٹی کا دورہ

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی...

راولپنڈی بورڈ، نویں جماعت کے امتحانات میں 184سکولوں کا رزلت صفر رہا ، 81 سرکاری سکول بھی شامل

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نویں جماعت  کے سالانہ امتحانات میں 184 اسکولوں کے نتائج صفر رہے، جن میں 81 سرکاری اسکول بھی شامل ہیں۔ 2 ستمبر 2026 کو پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے ساتھ جاری ہونے والے نتائج کے بعد اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

امتحانی نتائج کی اہم تفصیلات
صفر رزلٹ والے کل اسکول: 184 (81 سرکاری اور 103 غیر سرکاری)

ضلع وار صفر رزلٹ کی صورتحال< >صفر نتائج والے اسکولوں میں ضلع راولپنڈی پہلے، اٹک دوسرے اور چکوال تیسرے نمبر پر رہا۔ سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کو ملا کر ضلع وار تفصیل درج ذیل ہے:

91 سکول

ضلع اٹک: 35 سکول

ضلع چکوال: 26 اسکول
ضلع جہلم 24 اسکول

ضلع مری: 10 اسکول

ضلع تلہ گنگ: 8 اسکول

حکام کا ردعمل اور کارروائیاگرچہ نویں جماعت کا امتحانی ڈیٹا بھیجنے والے کل سرکاری اسکولوں کی کل تعداد اور صفر رزلٹ دینے والے 81 سرکاری اسکولوں کی ضلع وار الگ نشاندہی سامنے نہیں آ سکی، تاہم محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمام ایسے سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔