روایتی پیپر مارکنگ سنٹرز ختم، آئندہ امتحانات سے ‘آن سکرین مارکنگ’ کا فیصلہ

 روایتی پیپر مارکنگ سنٹرز ختم، آئندہ امتحانات سے ‘آن سکرین مارکنگ’ کا آغاز

لاہور (سپیشل رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  لاہور نے امتحانی نظام میں شفافیت اور جدیدیت لانے کے لیے روایتی پیپر مارکنگ سنٹرز کو ختم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدر السلام کے مطابق آئندہ سیکنڈ اینول امتحانات سے طلبہ کے پرچوں کی کمپیوٹر پر "آن سکرین مارکنگ” (On-Screen Marking) کی جائے گی۔ اس نئے نظام کے تحت تمام ایگزمینرز کو مارکنگ سنٹرز آنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ گھر بیٹھے آن لائن پرچے چیک کر سکیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ آن سکرین مارکنگ سے ایگزمینرز کی جانب سے نمبروں کی گنتی یا چیکنگ میں غلطیوں کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گے، جبکہ اساتذہ کو دور دراز کے مارکنگ سنٹرز تک سفر میں پیش آنے والی مشکلات کا بھی خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جدید نظام کی بدولت ری چیکنگ سے متعلق طلبہ اور والدین کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

پروفیسر بدر السلام نے مزید بتایا کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکزی میں سخت نگرانی کے باعث رواں سال نہم جماعت کا نتیجہ بہتر رہا ہے، اور اب آن سکرین مارکنگ کے نفاذ سے امتحانی نتائج کی شفافیت اور معیار میں مزید بہتری آئے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کے حوالے کرنے…

5 گھنٹے ago

لاہور سمیت پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

5 گھنٹے ago

آزاد جموں و کشمیر بورڈ، انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، محمد ابراہیم نے 1140 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

میرپور (ایجو کیشن رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے…

16 گھنٹے ago

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد و ضوابط اور سنیارٹی ہارڈشپ کے…

20 گھنٹے ago

صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان , حتمی نتائج اور تقسیمِ انعامات کی تقاریب آج ہوں گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف…

21 گھنٹے ago

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ…

21 گھنٹے ago