اہم ترین

ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور وہاڑی کیمپس میں انسدادِ منشیات سیمینار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، وہاڑی کیمپس...

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں کلین اینڈ گرین ویک کا آغاز

ملتان (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں...

فرانس: طلبا احتجاج شدت اختیار کر گیا، سینکڑوں سکول بند

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں طلبا کا سکولوں میں...

رکشہ ڈرائیور نے محنت کر کے سرکاری سکول میں بیٹے کی کلاس میں پنکھا لگوا دیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور کے مرکزی علاقے میں واقع گورنمنٹ...

رکشہ ڈرائیور نے محنت کر کے سرکاری سکول میں بیٹے کی کلاس میں پنکھا لگوا دیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور کے مرکزی علاقے میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول چوبرجی میں ایک منفرد اور جذباتی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک غریب رکشہ ڈرائیور نوید نے اپنے بچے اور دیگر طلباء کو گرمی سے بچانے کے لیے اسکول کو پنکھا عطیہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق اسکول کی ایک کلاس روم میں پنکھا نہ ہونے کی وجہ سے بچے شدید گرمی سے بے حال ہو جاتے تھے
۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکول میں پڑھنے والے ایک طالب علم کے والد، جو پیشے سے رکشہ ڈرائیور ہیں، نے اپنی جیب سے اسکول کو پنکھا لے کر دیا

پنجاب میں نئی سکِل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام بارے نوٹیفکیشن منسوخ

۔ اسکول انتظامیہ نے اس جذبے کی سراہنا کرتے ہوئے اپنے فیس بک پیج پر اس کی پوسٹ شیئر کی اور رکشہ ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا

اس واقعے کے بعد شہریوں نے سرکاری اسکولوں کی حالتِ زار اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے